اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ميں پوليو کي تين روزہ خصوصي مہم کا آج تيسرا دن تھا ۔ انسداد پوليومہم کل بھي جاري رہني تھي جس ميں انسداد پوليو اور ديگر آٹھ امراض سے بچاؤ کےلئے خصوصي ويکسي نيشن بھي جاري تھي ۔ اس درميان مسلح دہشتگردوں نے پوليو ٹيم پر فائرنگ کردي جس ميں کم سے کم تين رضاکار جاں بحق ہوگئے ۔
مارے جانے والے پوليو رضاکاروں ميں ايک خاتون بھي شامل ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ طالبان اور اس سے وابستہ انتہا پسند دہشتگرد گروہ پاکستان ميں پوليو مہم کے مخالف ہيں اور ملک کے گوشہ و کنار ميں پوليو ٹيم پر ان کي جانب سے حملے ہوتے رہتے ہيں ۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ پوليو تقريبا پوري دنيا سے ختم ہوگيا ہے ليکن افغانستان اور پاکستان ميں اب بھي بچے اس بيمار ميں مبتلا ہوکے معذور ہورہے ہيں۔
.......
/169